اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں اسحاق ڈار ، فیلڈ مارشل عاصم منیر،وفاقی وزراء اور وزرائے اعلیٰ کی شرکت، اہم فیصلوں کی منظوری ۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال ، متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں توانائی کی بچت کے حوالے سے جامع لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں علاقائی صورتحال کے پیش نظر ملکی معیشت کے استحکام کے لئے کفایت شعاری، سادگی, توانائی کی بچت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہء خیال کیاگیا۔