بیروت(جنگ نیوز)لبنان کی پارلیمنٹ نے عام انتخابات دو سال مؤخر کرنے کی منظوری دے دی، پارلیمنٹ نے مئی میں ہونے والے مجوزہ عام انتخابات کو دو سال کے لیے مؤخر کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا، ووٹنگ کے دوران 76 ارکان نے انتخابات ملتوی کرنے کے حق میں جبکہ 41 ارکان نے اس کی مخالفت مین ووٹ دیا،چار اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا۔