• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محض تکنیکی بنیادوں پر سائل کیلئے انصاف کے دروازے بند نہیں کیے جا سکتے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ محض تکنیکی بنیادوں پر کسی سائل کیلئے انصاف کے دروازے بند نہیں کیے جا سکتے اور عدالت کی اپنی کارروائی یا غلطی کا خمیازہ کسی بھی شہری کو نہیں بھگتنا چاہیے۔ عدالت عظمی نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کی جانب سے درخواست گزار کی اپیل عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل کو دوبارہ بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ اس حوالے سے جسٹس شاہد بلال حسن نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اگر کوئی کیس باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر نہ ہو تو اسے محض وکیل کی غیر حاضری کی بنیاد پر خارج نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت کے مطابق ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جس دن اپیل خارج کی گئی اس روز عدالت نے صرف نوٹس جاری کرنے کی کارروائی کرنی تھی۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اس نوعیت کے مقدمات میں اپیل کی بحالی کیلئے 30 دن کی مدت نہیں بلکہ تین سال کی مدت لاگو ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید