کراچی ( ثاقب صغیر )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس چوہدری محمد علی رندھاوا کو ہر سطح پر ریفارمز لانے کا ٹاسک دے دیا ۔انہوں نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام کو ملک بھر میں مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کے ساتھ پورے نظام کو پیپر لیس بنانے کی ہدایت کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام میں عوام کی سہولت کو سب سے زیادہ مقدم رکھا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے مصطفیٰ جمال قاضی کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر چوہدری محمد علی رندھاوا کو ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس تعینات کیا تھا۔