کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول مہنگا کر کے عوام پر مہنگائی کا ایک اور حملہ کیا ہے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا ہے اور پہلے ہی مہنگائی کے ستائے شہریوں پر مزید بوجھ ڈالنا ظلم کی انتہا ہے۔