• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین FBR راشد محمود لنگڑیال کے احکامات پر 18 افسران کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے احکامات پر نوٹیفکیشن نمبر 0635-IR-II/2026 جاری کرتے ہوئے 18 افسران کے تقرر و تبادلوں اور چارج چھوڑنے و سنبھالنے کے احکامات جاری کر دیے ۔ ایف بی آر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی ڈپٹی کمشنرز کے طور پر تعیناتی، مختلف شہروں میں چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق مس عائشہ احمد نے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو، سی ٹی او لاہور کا چارج چھوڑ کر ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو، سی ٹی او لاہور ، اسامہ شوکت نے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو، آر ٹی او راولپنڈی سے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو، آر آر ٹی او راولپنڈی ا، غلام مجتبیٰ نے اسسٹنٹ کمشنر، ایم ٹی او کراچی سے ڈپٹی کمشنر، ایم ٹی او کراچی ، اصغر علی خان نے اسسٹنٹ کمشنر، سی ٹی او کراچی سے ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او کراچی ، آفتاب عظیم نے اسسٹنٹ کمشنر، ایل ٹی او کراچی سے ڈپٹی کمشنر، ایل ٹی او کراچی، محمد کاظم رضا بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر، آر ٹی او-ون کراچی سے ڈپٹی کمشنر، آر ٹی او-ون کراچی، محمد شاہان خان نے اسسٹنٹ کمشنر، آر ٹی او لاہور سے ڈپٹی کمشنر، آر ٹی او لاہور، اور محمد عمر فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر، آر ٹی او ساہیوال سے ڈپٹی کمشنر، آر ٹی او ساہیوال کا چارج سنبھالا۔

ملک بھر سے سے مزید