• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محض معاہدے کی بنیاد پر ملکیت کا دعویٰ ثابت نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ محض معاہدے کی بنیاد پر جائیداد کی ملکیت کا دعویٰ ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے مزید کہا کہ گواہ پیش نہ کرنے کا مطلب یہ تصور کیا جا سکتا ہے کہ گواہ مدعی کے موقف کے حق میں نہیں تھے۔سپریم کورٹ کی جانب سے رپورٹنگ کیلئے منظور شدہ تحریری تفصیلی فیصلہ کے مطابق سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر E-12 میں واقع پلاٹ سے متعلق 26 سالہ پرانے تنازع کا فیصلہ سناتے ہوئے مدعی کا دعوی خارج کر دیا۔ چیف جسٹس جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ قانونِ شہادت کے تحت معاہدے کے گواہان کو عدالت میں پیش کرنا لازمی ہے اور اگر مدعی گواہ پیش نہ کرے تو عدالت اس سے منفی تاثر لے گی۔

ملک بھر سے سے مزید