اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ایف بی آر کےان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20کے افسر طارق بختیار نے بطور چیف ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، ایڈمن ونگ ہیڈکوارٹر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، ان کی تعیناتی 18فروی کو کی گئی تھی ، انہیں چیف آئی ایم سی کا اضافی چارج بھی تفویض کیاگیا ہے، علاوہ ازیں ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ20کی افسر مس زاہدہ سرفراز نے بطور کمشنر کارپوریٹ زون، آرٹی او ملتان اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے ۔