اسلام آباد( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نے 4 روزہ ورک ویک کے شیڈول اور اعلیٰ سرکاری افسران کی رضاکارانہ تنخواہ کٹوتی کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں میں چار روزہ ورک ویک کے تحت دفاتر پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہو گی۔