• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی کی جامعات کو آن لائن کلاسز اور 4 روز کام کی ہدایت

کراچی (سید محمد عسکری/ اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کو کفایت شعاری اور ایندھن کے استعمال میں کمی کے اقدامات کے تحت تدریسی سرگرمیاں آن لائن منتقل کرنے اور چار روزہ ورک ویک اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات اور موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال کے پیش نظر جامعات کو فوری طور پر کفایت شعاری اور ایندھن کے تحفظ کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔مراسلے کے مطابق تمام جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام تدریسی سرگرمیاں اور کلاسز فوری طور پر آن لائن موڈ پر منتقل کی جائیں اور آئندہ ہدایات تک یہی طریقہ کار جاری رکھا جائے۔اسی طرح اداروں کو پیر سے جمعرات تک چار روزہ ورک ویک اختیار کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ایچ ای سی کے مطابق جامعات میں 50 فیصد تک تدریسی اور انتظامی عملے کے لیے باری باری ورک فرام ہوم کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ اداروں کے قانونی و انتظامی اجلاس بھی جہاں ممکن ہو آن لائن منعقد کیے جائیں۔کمیشن نے تمام جامعات کو ہدایت کی ہے کہ ان اقدامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام اور شعبوں کو آگاہ کیا جائے تاکہ قومی وسائل کے تحفظ اور حکومتی کفایت شعاری پالیسی پر عمل کیا جاسکے۔

اہم خبریں سے مزید