اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )وفاقی وزیر تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی مرحومہ والدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں دعائے مغفرت کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزرا، اراکینِ پارلیمنٹ، اعلیٰ سرکاری حکام اور مختلف سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔