• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں سرچ آپریشنز 85 مشکوک افراد تھانوں میں منتقل کردیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی دارلحکومت میں سرچ آپریشنز میں 85 مشکوک افراد اور 47 موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کے لئے تھانوں میں منتقل کردیاگیا، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے،سرچ آپریشنز کے دوران ایک ہزار 164افراد،679گھرانوں،113 د کانیں، 426مو ٹرسائیکلوں اور164گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ 85 مشکوک افراد اور 47 موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل کیاگیا۔ اس دوران منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے آئس اور ایک عدد پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید