• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، سنگین جرائم میں ملوث 22 اشتہاریوں سمیت 33 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 22 اشتہاریوں سمیت 33جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا، تھانہ رمنا ، تھانہ شالیمار، تھانہ ترنول، تھانہ سہالہ، تھانہ لوہی بھیر، تھانہ پھلگراں ، تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو 151گرام چرس،320گرام آئس ،مختلف بور کے چھ عدد پستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلی۔ اشتہا ری مجرموں اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 22مجرموں کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔
اسلام آباد سے مزید