اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) پولیس نے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اس سلسلے میں تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ سمبل، تھانہ انڈسٹریل ایریا، رتھانہ کھنہ، تھانہ کورال، تھانہ نیلور، تھانہ شہزاد ٹاون اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,020 گرام افیون،880گرام چرس،385گرام آئس اورمختلف بور کے آٹھ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔ خصوصی مہم کے دوران چھ مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔