• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی تقسیم کے مقدمات میں اپیل کا اختیار سماعت ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا گیا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پنجاب حکومت نے پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967میں ترمیم کرکے اراضی تقسیم کے مقدمات میں فیصلے کے خلاف اپیل کا اختیار سماعت کمشنرز سے واپس لے کر ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا ہے۔جس کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پنجاب بھر کے کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام زیر التوا اراضی تقسیم کےمقدمات رجسٹرار بورڈ آف ریونیو کو بھجوادیں تاکہ ڈپٹی کمشنرز کو بھجوائے جاسکیں۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا فیصلہ حتمی ہوگا جس سے اراضی تقسیم کے مقدمات میں دوسری اپیل کا حق بھی ختم ہوگیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر/تحصیلدار کے فیصلے کے خلاف اپیل اب صرف ایک ڈسٹرکٹ کلیکٹر(ڈپٹی کمشنر) کے پاس ہوگی۔ قبل ازیں تقسیمِ اراضی مقدمات میں کمشنر یا ایڈیشنل کمشنر کے پاس دائر کی جاتی تھی۔
اسلام آباد سے مزید