• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے 8 اپریل کو ملتوی ہونے والے پرچے 2 مئی کو ہوں گے

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ)کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی ہدایت پر 8 اپریل کو ملتوی ہونے والے راولپنڈی شہر کے 64 امتحانی مراکز کے میٹرک کے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق مورخہ 2 مئی کو صبح کے وقت اُردو لازمی اور شام کے وقت اُردو لازمی، جغرافیہ آف پاکستان کے پرچے منعقد ہوں گے۔تمام امتحانات اسی رول نمبر کے تحت منعقد ہوں گے۔ ان 64 امتحانی مراکز کے امیدواران اور سپروائزری سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2 مئی کو مقررہ وقت پر اپنے اپنے مراکز میں حاضری یقینی بنائیں۔
اسلام آباد سے مزید