راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے آئی جی انوسٹی گیشن اینڈکمپلینٹس عنایت علی شاہ نے اردل روم کا انعقاد کیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس انوسٹی گیشن/کمپلینٹس سید عنایت علی شاہ نے سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔اردل روم کے دوران پولیس افسران اور جوانوں نے ٹرانسفر و پوسٹنگ سمیت دیگر سرکاری و ذاتی نوعیت کے مسائل ا ن کے سامنے پیش کیے۔