• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد اقصیٰ کی بندش پر پاکستان سمیت8 عرب و اسلامی ممالک کی شدید مذمت

کراچی (نیوز ڈیسک) مسجد اقصیٰ کی بندش پر آٹھ عرب و اسلامی ممالک کی شدید مذمت، احتجاج کرنیوالوں میں پاکستان، سعودیہ، ترکیہ، مصر ، متحدہ عرب امارات، قطر، اردن اورانڈونیشیاشامل، رمضان میںمسجد بند رکھنے کی مذمت،مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کی آزادی کی خلاف ورزی قرار، ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مقبوضہ یروشلم کے قدیم شہر اور مقدس مقامات تک فلسطینیوں کی رسائی پر اسرائیلی پابندیاں بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور تاریخی و قانونی حیثیت کی صریح خلاف ورزی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے اس اقدام کو غیر قانونی اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے، جبکہ مسجد اقصیٰ اور نمازیوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات بھی قابل مذمت ہیں۔ وزرا نے زور دیا کہ مقبوضہ بیت المقدس یا وہاں کے اسلامی و مسیحی مقدس مقامات پر اسرائیل کی کوئی خودمختاری نہیں۔ مشترکہ بیان کے مطابق مسجد اقصیٰ کا پورا احاطہ صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص ہے اور اس کے انتظام و انصرام کا قانونی اختیار اردن کی وزارت اوقاف سے وابستہ بیت المقدس اوقاف اور مسجد اقصیٰ امور کے ادارے کے پاس ہے۔
اہم خبریں سے مزید