اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اومان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسیدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں پیدا ہونے والی سنگین اور بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے مذاکرات کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی کےلئے اومان کے تعمیری اور اصولی کردار کو سراہا۔ انہوں نے ملک پر حالیہ حملوں کی روشنی میں عمان اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔