• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ’’پیس شٹل ڈپلومیسی‘‘ سعودی عرب کے بعد فوری دورہ ایران کا امکان نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد( صالح ظافر) وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے حالیہ سفارتی رابطوں کے سلسلے میں، جسے ’’امن کی شٹل ڈپلومیسی‘‘ قرار دیا جا رہا ہے، آئندہ مرحلے میں ایران کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہرحسین اندرانی نے بتایا کہ وزیرِ اعظم یا نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار کا فوری طور پر تہران کا دورہ طے نہیں، تاہم بعد کے مرحلے میں اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اعلیٰ ترین سطح پر خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سفارتی مہم کے تحت انہوں نے جمعرات کو سعودی عرب کا نہایت مختصر دورہ کیا۔اعلیٰ سفارتی ذرائع نے جمعرات کی شام اسلام آباد میں دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ وزیرِ اعظم نے مملکت کا ریکارڈ حد تک مختصر دورہ کیا اور اس دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جو سعودی عرب کے وزیرِ اعظم بھی ہیں۔ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک ہفتے کے اندر دوسری بار سعودی عرب پہنچے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے بھی ریاض کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

اہم خبریں سے مزید