• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر تبدیلی، ایم کیو ایم کی ابتدائی مشاورت مکمل، آج فیصلے کا اعلان

کراچی ( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی اچانک تبدیلی پر ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے ابتدائی مشاورت میں اس یکطرفہ فیصلے کو مسترد کردیا ہے، ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض منتخب نمائندوں کی قومی اسمبلی میں اسلام آباد میں موجودگی کی وجہ سے جمعے کو بھی حتمی مشاورت کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کا اعلان کیا جائے گا، جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں زیادہ تر شرکاء نے وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا مشورہ دیا، ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ گورنر کی تبدیلی کے بارے میں کسی بھی لمحے اعتماد میں نہیں لیا گیا، جبکہ وفاقی سطح پر منتخب ایوانوں میں ہونے والی قانون سازی میں بھی ایم کیو ایم کو حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود کسی مشاورت کا حصہ نہیں بنایا جارہا ہے، ایم کیو ایم کے بیشتر ارکان نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے یہ فیصلہ کراچی اور شہری سندھ کے مسائل پر سخت موقف اختیار کرنے پر سندھ کی حکمراں جماعت کے دباؤ پر گورنر سندھ کو تبدیل کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید