کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں اس کے زر مبادلہ ذخائر 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کےاضافے سے 16 ارب 34 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں اس طرح 6 مارچ کو ختم ہو نے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 21 ارب 59 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔