کراچی (این این آئی) بیرون ملک سےپیٹرولیم مصنوعات اور گیس بردار بحری جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پورٹ قاسم پر پٹرول اورایل پی جی سے لدے6جہاز لنگر اندازہیں،پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق ایم ٹی نیو ایٹروپوس فوٹکو 53ہزار 139میٹرک ٹن پیٹرول لیکر بندرگاہ پرلنگرانداز ہے اورلوڈنگ کا عمل جاری ہے جبکہ 55ہزار 101میٹرک ٹن گیس کا حامل ایم ٹی سپروس ٹواور40ہزار229میٹرک ٹن پٹرول سے لداایم ٹی سی کلپربرتھنگ کے منتظر ہیں،اسکے علاوہ 12ہزار 24میٹرک ٹن ایل پی جی بردار جہازنیوی گیٹر اٹلانٹک اور11ہزار 196میٹرک ٹن ایل پی جی لیکر نیویگیٹر ایریز ٹرمینل پر موجود ہیں ۔ اسکےعلاوہ الز واٹر نامی جہاز 3ہزار 530میٹرک ٹن ایل پی جی مکس کے ساتھ 5مارچ سےبرتھنگ کا منتظر ہے۔