• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران اور بشریٰ کی اپیلیں تاخیر سے دائر کرنے کا اعتراض دور، نمبر لگانے کا حکم

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں تاخیر سے دائر کرنے کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے بانی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر نمبر لگا کر سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی اور بشری کی اپیلیں بروقت دائر نہ ہونے کا اعتراض ختم کرنے کی متفرق درخواست کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ بانی کی بہن علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور دیگر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ کل ہمیں توقع تھی کہ رمضان میں ہمیں کچھ ریلیف مل پاتا، کل بڑے طویل عرصے کے بعد ہم چیف جسٹس کے ساتھ ملے ہیں، میرے لئے پریشانی یہ ہے کہ مجھے طویل عرصے سے وکالت نامے نہیں مل رہے، تین سو کیسز میں وکیل ہوں بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ کل چیف جسٹس نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ آپ کے جینوئن ایشوز حل ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید