اسلام آباد( رانا غلام قادر ) ایڈیشنل پوسٹ ماسٹر جنرل محمد انور ملک کو پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ و بلوچستان کا چارج تفویض،پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر سید کرار حسین کی اقوام متحدہ کے مشن میں تعیناتی کی منظوری، خیبرپختونخوا حکومت سے تبدیل ہونے والے پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر عبداللہ سندھ حکومت میں تعینات، نوٹیفیکشن جاری ۔ ایڈیشنل پوسٹ ماسٹر جنرل محمد انور ملک کو پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ و بلوچستان کا چارج تفویض کر دیا گیا، سیکرٹری مواصلات کی منظوری سے ان کو چارج دینے کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیاگیا،وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر سید کرار حسین کی اقوام متحدہ کے مشن میں تعیناتی کیلئے منظوری دید ی ۔