• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 22137 ہوگئی

اسلام آباد( رانا غلام قادر)بیرون ملک جیلوں میں قیدپاکستانیوں کی تعداد22137ہوگئی، یہ انکشاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویز میں کیاگیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہناہے کہ بیرون ملک پاکستانی قید یوں کی تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے،وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے بتایا کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں طلبہ کو سائنس وٹیکنالوجی ۔انجئرنگ وریاضی کی تعلیم دینے کیلئے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن نے پی ایس ڈی پی کے تحت 99 کروڑ 37لاکھ روپے کی مالیت کا ایک پروگرام شروع کیا ہے جبکہ وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران قومی شاہراہوں اور موٹر ویز کے ٹول پلازوں سے نو ارب74کروڑ89لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔ مسرت رفیق مہیسر کے سوال پر نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار نے تحر یری جواب میں بتایا کہ بیرون ملک قیدیوں تک رسائی اور ان کی فلاح وبہبود کو یقینی بنا نے کیلئے قونصلرجیلوں،امیگریشن مراکز اور پولیس اسٹیشن کے با قاعدگی سے دورے کرتے ہیں۔سزائے موت کے قیدیوں کی رحم کی اپیل دائر کی جاتی ہے۔انہیں اکثر مذہبی اور قومی مواقع پر رعایت دی جاتی ہے۔قیدیوں کو اور ان کی اہل خانہ کو قانونی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید