• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل این جی کی قیمتوں میں 22 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد (عاطف شیرازی) پیٹرولیم مصنوعات کےبعد ایل این جی بھی مہنگی،ایل این جی کی قیمتوں میں بائیس فیصد تک کا بڑا اضافہ کردیا گیا،اوگرا نےمارچ کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا،اوگرا کا کہنا ہے درآمد سے متعلق لاگت اور ٹرمینلزچارجز میں اضافے کے باعث ایل این جی مہنگی کی گئی ۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں دواعشاریہ دو سات ڈالراورسوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی دو اعشاریہ دودو ڈالرزفی ایم ایم بی ٹی یومہنگی کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید