اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان آج کیا جائے گا‘ پٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر نئے نرخوں کا تعین ہوگا‘فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ پیٹرول مہنگا ہو گا یا نہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں علی پرویزملک نے بتایاکہ سعودی عرب ینبع بندرگاہ سے پاکستان کو تیل فراہم کرے گا اور جو 15 سے 20 روز میں پاکستان پہنچے گا‘پی این ایس سی کے 2 جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں، اب سعودی عرب سے تیل بردار جہاز عمان پہنچے گا اور ریفائنریز 15 سے 20 روز میں تیل سپلائی کرنے کے قابل ہو سکیں گی‘تیل کی درآمد کے لیے جہاز نہیں مل رہے اور اگر کوئی جہاز مل جائے تو اس کی انشورنس نہیں مل پا رہی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 78 ڈالر سے بڑھ کر 120 ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں، اب اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2022ء کی طرح طے کرنی ہیں تو خسارہ کون برداشت کرے گا ۔