اسلام آباد( رانا غلام قادر )بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ19 میں ترقی کیلئے لازمی تر بیتی کورس مڈ کیر یئر مینجمنٹ کورس (MCMC)کیلئے اضا فی نامزدگیاں کردی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 30مارچ سے بیک وقت نیپا لاہور۔ پشاور۔ کراچی ۔کوئٹہ اور اسلام آ باد میں شرو ع ہونے والے اس کورس کیلئے گر یڈ18 کے 39افسروں کی اضافی نامزدگی کی ہے۔نامزد کئے جانے والے افسروں میں پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی عنبر گیلانی ۔محمد فیصل سلیم۔ شکیل احمد ۔ ثانیہ صافی۔ ثوبیہ حسن ۔ پولیس سروس کی ڈاکٹر انعم فریال افضل۔ مس آمنہ بیگ۔ ضیا ء اللہ ۔ محمد شعیب اور عاصمہ روف ۔ او ایم جی کے عمر سعید خان۔صائمہ صالح ۔ اقصی جمال ۔ عبیرہ دلاوراور محمد چن زیب شامل ہیں۔