کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ نے ایران جنگ کے بعد نوبل امن انعام کی امید چھوڑ دی، امریکی صدر کا کہنا تھا اب نوبل انعام میں دلچسپی نہیں رہی، معلوم نہیں ایران جنگ مجھے نوبل کمیٹی کی نظر میں بہتر بنائے گی یا نہیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے بعد نوبل امن انعام حاصل کرنے کی امید سے مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اس انعام کے بارے میں بات بھی نہیں کرتے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ایران کے خلاف جنگ انہیں نوبل کمیٹی کی نظر میں بہتر بنائے گی یا نہیں۔