• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت سے ایرانی ٹیم کی زندگی اور سلامتی کو خطرہ‘ ٹرمپ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی فٹ بال ٹیم کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے شمالی امریکہ میں ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ میں شرکت کی تو ان کی "زندگی اور سلامتی" خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہاہے کہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کا ورلڈ کپ میں خیرمقدم ہے لیکن میرا واقعی یہ ماننا ہے کہ ان کی اپنی زندگی اور سلامتی کی خاطر وہاں ان کی موجودگی مناسب نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید