کراچی(رفیق مانگٹ)برطانوی جریدے اکانومسٹ کے مطابق ایران جنگ نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا،مہنگائی ،عالمی کساد بازاری کا خطرہ بڑھ گیا،آبنائے ہرمز طویل بندش کی صورت میں تیل 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ،تیل 120 سے 80 اور پھر 100 ڈالر تک۔۔۔جنگ نے عالمی توانائی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ پیدا کر دیا،گیس سپلائی بھی متاثر،قطر کی بندش سے عالمی ایل این جی مارکیٹ میں ہلچل،دنیا کے پاس 1.8 ارب بیرل ہنگامی ذخائر، مگر ترسیلی رکاوٹیں بحران کم کرنے میں رکاوٹ،ایشیا میں گیس کے لیے دوڑ، یورپ میں قیمتیں 50 فیصد سے زائد بڑھ گئیں،توانائی سبسڈی کا دباؤ بڑھنے کا امکان، ترقی پذیر ممالک کو سب سے زیادہ نقصان کا خدشہ،برطانوی جریدے اکانومسٹ نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی نے عالمی معیشت کو شدید عدم استحکام کے نئے دور میں داخل کر دیا ہے۔