کراچی(نیوز ڈیسک)، اسرائیلی میڈیا یروشلم پوسٹ کے مطابق عمان، مصر، پاکستان اور ترکی کی ایران سے خفیہ سفارتکاری۔۔ امریکا سے مذاکرات کی کوشش کی جارہی ہے،چار علاقائی ممالک ایران کو امریکا کے ساتھ بات چیت پر آمادہ کرنے کی کوشش میں ہیں،ایران نے تاحال امریکا کے ساتھ مذاکرات سے انکار کر دیا، سخت مؤقف برقرار،پسِ پردہ رابطوں کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ بندی ممکن ہے۔ ان کوششوں کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کسی معاہدے یا کم از کم جنگ بندی کے لیے بات چیت کا آغاز کرنا ہے۔ ذریعے کے مطابق، ایران نے اب تک کسی بھی معاہدے کے لیے مذاکرات کی میز پر آنے سے انکار کیا ہے۔