کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی لیزر دفاعی نظام آئرن بیم ایرانی میزائلوں کے مقابلے میں ناکام، نظام ابھی مکمل طور پر فعال نہیں، اسرائیلی فوج کا اعتراف، ایرانی میزائلوں کیخلاف مؤثر ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ لیزر پر مبنی فضائی دفاعی نظام آئرن بیم ابھی موجودہ جنگ میں باقاعدہ استعمال کے لیے تیار نہیں اور یہ ایرانی بیلسٹک میزائلوں جیسے طویل فاصلے کے خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی ابھی نہیں رکھتا۔ اگرچہ 2024 میں اس ٹیکنالوجی کے مختلف نمونوں سے حزب اللہ کے تقریباً چالیس ڈرون مار گرائے گئے تھے اور حکومت نے پہلے اسے میدان میں تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، تاہم حکام کے مطابق یہ نظام ابھی مکمل طور پر پختہ نہیں ہوا۔