• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار شان کی فلم ”بُلھا“ عید پر خوشیاں بکھیرے گی

کراچی ( جنگ نیوز) چھوٹی عید کی سب سے بڑی فلم ”بلھا“ کا ایک پاورفل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ ”جیو“ شان کی اس فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔ فلم کے رائٹر ناصر ادیب ہیں جنہوں نے بلاک بسٹر فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ بھی تحریر کی تھی۔ یاد رہے کہ شائقین فلم طویل عرصے بعد اپنے پسندیدہ ہیرو شان کو مرکزی کردار میں دیکھیں گے جبکہ ان کے ہمراہ مونا لیزا، سلیم شیخ، عدنان بٹ اور نعیمہ بٹ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ میگا بجٹ پنجابی فلم عیدالفطر پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید