کراچی (اسد ابن حسن) غیر تربیت یافتہ افسران FIA میں بطور AD انویسٹیگیشن ضم وفاقی حکومت کے سرپلس پول میں موجود گریڈ 17سے گریڈ 1 تک کے 34 اہلکاروں کو ایف آئی اے میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مختلف عہدوں کے 27 مزید اہلکار ایف آئی اے میں ضم کر دیے گئے،نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف محکموں میں کام کرنے والے سات گریڈ 17 کے غیر تربیت یافتہ افسران کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن کے عہدوں سمیت ادارے میں 34 اہلکاروں کو ضم کر دیا گیا ہے۔