• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں ہیرو باہر زیرو، مودی کے مقبولیت کے دعوے کھوکھلے

کراچی (جنگ نیوز)گھرمیں ہیروباہر زیرو، مودی کے مقبولیت کے دعوے کھوکھلے، 58ممالک کے37فیصد شہریوں کو مودی ناپسند ، 38فیصد کا پہچانے سے ہی انکار ،جنوبی کوریا 73فیصد، پاکستان میں53فیصد نے مودی کو ناپسندیدہ کہا، سروے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے عالمی مقبولیت کے دعوے کھوکھلے نکلے،اور عالمی سطح پر37فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیااور منفی رائے کا اظہار کیا ہے،اس بات کا پتہ گیلپ انٹرنیشنل کے سروے سے چلا ، جس میں دنیا کے 58 ممالک میں 57ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔
اہم خبریں سے مزید