کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن بینظیر پارک کے قریب سابقہ شوہر نے فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی اور اس کے دوست کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود کلفٹن بے نظیر پارک کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش اور زخمی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 27 سالہ ارشد ولد کمال جبکہ زخمی خاتون کی 25 سالہ شازیہ کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہواہے ۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ خاتون کے سابق شوہر مزمل نے کی جس سے شازیہ زخمی جبکہ ارشد جاں بحق ہوگیا ۔