واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا نے پشاور میں اپنا قونصل خانے مستقل طور پر بندکردنے کافیصلہ کرلیا،قونصل خانے کی بندش سے سالانہ تقریبا75 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو اپنے ارادے سے آگاہ کردیا،قونصل خانے کی بندش سے سالانہ تقریبا75لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی،پاکستان میں امریکی قو می مفادات کوآگے بڑھانے کی صلاحیت پر اس کا منفی اثر نہیں پڑے گا۔