کراچی( افضل ندیم ڈوگر )سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن جمعہ کی شام 6:27 بجے سے 7:27 بجے تک لگ بھگ 37 منٹ تک بند رہا۔ اس دوران کراچی اور کوئٹہ سے اسلام اباد کی 3 پروازوں کو پشاور اور لاہور ڈائیورٹ کیا گیا۔ جبکہ اسلام آباد کی مجموعی طور پر دن بھر کی شارجہ بیجنگ دبئی کوئٹہ جدہ دمام ابوظہبی ریاض مسقط العین مدینہ اور کراچی کی لگ بھگ 43پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔