کراچی( سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے فوری طور پر متعدد اعلی افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت مختلف ڈویژنز میں انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ یہ تبادلے اور تقرریاں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد کی ہدایت پر کی گئی ہیں۔ ایچ ای سی کے اسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر ایم ملک حیدر نواز کےجاری کردہ دفتری حکم نامہ کے مطابق انجینئر نذیر حسین (ایڈوائزر، بی پی ایس 21) کو آئی ٹی/ایچ آر ایم ڈویژن سے آئی ٹی ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر امجد حسین (ڈائریکٹر جنرل، بی پی ایس 20) کو اکیڈمکس ڈویژن سے ریسرچ اینڈ انوویشن (R&I) ڈویژن منتقل کردیا گیا ہے۔انجینئر سلیم اللہ سوہو (ڈائریکٹر جنرل، بی پی ایس 20) کو اکیڈمکس ڈویژن سے ریسرچ اینڈ اینالیسس ایکٹیویٹیز سیکشن میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ ہدایت اللہ خان (ڈائریکٹر جنرل، بی پی ایس 20) کو ریجنل سینٹر پشاور سے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D) ڈویژن منتقل کیا گیا ہے۔ مزید برآں انجینئر وحید احمد (ڈائریکٹر، بی پی ایس 20) کو اے اینڈ اے ڈویژن سے اکیڈمکس ڈویژن میں بطور انچارج تعینات کیا گیا ہے جبکہ انجینئر جاوید علی میمن (ڈائریکٹر آئی ٹی، بی پی ایس 19) کو آئی ٹی ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح انجینئر نعمان احمد خان (ڈائریکٹر، بی پی ایس 19) کو ریسرچ اینڈ انوویشن ڈویژن سے ایچ ای سی ریجنل سینٹر پشاور کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ درِ شہوار عامر (ڈائریکٹر، بی پی ایس 19) کو ایچ آر ڈی ڈویژن سے اے اینڈ اے ڈویژن منتقل کیا گیا ہے۔ مزید تبادلوں کے تحت وسیم خالق داد (ڈپٹی ڈائریکٹر، بی پی ایس 19) کو میڈیا سیکشن سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دفتر میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ رابعہ فردوس (ڈپٹی ڈائریکٹر، بی پی ایس 19) کو ایچ آر ڈی ڈویژن سے میڈیا سیکشن منتقل کیا گیا ہے۔اسی طرح عامر شہزاد (ڈپٹی ڈائریکٹر، بی پی ایس 18) کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دفتر سے چیئرمین ایچ ای سی کے دفتر میں تعینات کیا گیا ہے۔ دیگر تبادلوں کے مطابق ثناء اللہ میمن (ڈپٹی ڈائریکٹر، بی پی ایس 18) کو ریسرچ اینڈ انوویشن ڈویژن سے ایچ آر ایم ڈویژن منتقل کیا گیا ہے جبکہ سحر مرزا (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، بی پی ایس 17) کو اکیڈمک ڈویژن سے ایچ آر ایم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح محمد اسلم (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، بی پی ایس 17) کو ایچ آر ایم ڈویژن سے جی ای ڈویژن، رضوان علی افسر (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، بی پی ایس 17) کو ایچ آر ایم ڈویژن سے اکیڈمک ڈویژن جبکہ سدرہ وزیر (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، بی پی ایس 17) کو جی ای ڈویژن سے ایچ آر ایم ڈویژن منتقل کردیا گیا ہے۔