• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی محمد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ‘ ہیبت خان ناصر

کوئٹہ(پ ر) ایپکا ضلع کوئٹہ کے جوائنٹ سیکرٹری ہیبت خان ناصر نے بیان میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر حاجی محمد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شریف النفس اور ایماندار افسر تھے جنہوں نے محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں انہوں نے ڈی آئی جی کوئٹہ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند اور لواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید