• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی قیادت عمران خان کی رہائی کیلئے جدوجہد کرے، سیف اللہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف کے لئے سب سے اہم مسئلہ عمران خان کی رہائی کا ہے پوری پارٹی اس اہم معاملے پر متحدہوکرجدوجہد کرے۔عمران خان بشریٰ بی بی اور پارٹی کی دیگر قیادت کو ناکردہ گناہوںکی سزا دی جا رہی ہے۔ان خیالات کااظہارتحریک انصاف کے رہنماحاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے اپنے بیان میںکیا۔انہوںنے کہاکہ پچھلے دو سالوں سے عمران خان کو بوگس مقدمات کی آڑ میں جیل میںرکھاگیا ہے،انہیںوہاں علاج معالجے کی سہولت بھی نہیںدی جارہی جس کی وجہ سے ان کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوگئی۔انہوںنے پارٹی قیادت پرزوردیاکہ وہ دیگر تمام معاملات کو چھوڑ کر عمران خان کی رہائی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر جدوجہد اور ملک گیرتحریک کا اعلان کرے۔
کوئٹہ سے مزید