• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ نے اسکالرشپ کا اعلان کرکے مزدوروں کے دل جیت لیے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی ٰبلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے محنت کشوں اور مزدوروں کے بچوں کے اسلام آباد،لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں معیاری تعملیمی ادارے میں داخلوں کیلیے خصوصی اسکالرشپ کااعلان کرکے مزدوروں کے دل جیت لیے ہیں، اس لیے اب ناگزیر ہے کہ محنت مزدوری کرنے والے غریب محنت کش وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے اعلان کردہ خصوصی وظائف سے فائدہ اٹھا کر اپنے بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں، یہ بات انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ حلال رزق کمانے والے محنت کش اور مزدور طبقہ ہمارے دل کے بہت قریب ہیںاب محنت مزدوری کرنے والے کا قابل و محنتی بچہ بلوچستان حکومت کے ورکرز ویلفیر بورڈ اور محکمہ محنت وافرادی قوت کے مفت اسکالرشپ سے فائدہ اٹھائیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کم وسائل اور محروم طبقے کے بچوں کے لیے اسکالرشپ کا اجرا کرکے ان کیلیے علم وہنر اور شعور کے دروازے کھول دیے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید