کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جامعہ بلوچستانکے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی نشستہوئی جس کے دوران این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء اللہ بادینی اور میڈم صائمہ نے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور فوکل پرسنز کو "ہر ایک ایک کو پڑھائے" پروگرام کے اغراض و مقاصد، تدریسی طریقۂ کار اور کمیونٹی سے رابطے کے حوالے سے بریفنگ اور پریزنٹیشنز دیں تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیاانہوں نے طلبہ کے کردار، سماجی ذمہ داری اور ملک میں شرح خواندگی کے فروغ میں تعلیمی اداروں کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔