کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)شہداء زہری کی 12 ویں برسی کی مناسبت سے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں دعائیہ تقریب ہوئی صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری ، نوابزادہ میر شعیب زہری ، سردار زادہ میر ظفراللہ ساسولی ،حاجی صلاح الدین زہری ، میر فیصل رحیم زہری سمیت دیگر رہنماؤں نے شہداء زہری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 16 اپریل 2013ء کو شہداء زہری نے جمہوریت کے لیے عظیم قربانیاں دیجس کی بدولت جھالاوان سمیت پورے خطے میں جمہوری اقدار کو تقویت ملی شہداء کے مشن کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا ۔ شہداء اگرچہ جسمانی طور پر ہم سے جدا ہوچکے ہیں مگر ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گیانہوں نے کہا کہ شہید نوابزادہ بابا میر سکندر زہری ، شہید نوابزادہ میر مہراللہ زہری ، شہید نوابزادہ میر زیب جان زہری اور دیگر شہداء کی قربانی صرف ایک خاندان یا قبیلے تک محدود نہیںشہداء زہری نے جس عزم اور بہادری کے ساتھ مشکل حالات کا مقابلہ کیایہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سچی قیادت اور مضبوط نظریہ کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا۔