• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو کئی کامیابیوں سے سرفراز کرنیوالے سرفراز کرکٹ سے ریٹائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان جونیئر کرکٹ ٹیم کے مینٹور، قومی سلیکٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد نے اتوار کو انٹر نیشنل کرکٹ سے باضابطہ ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ۔ وہ گذشتہ سال تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں تھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں۔ ان کی ریٹائر منٹ کا اعلان پی سی بی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کیا گیا۔17 دسمبر2023کو آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ مجموعی طور پر 6164 رنز بنائے۔ وکٹوں کے پیچھے 315 کیچ اور 56 اسٹمپڈ کئے۔ پاکستان کی 100 انٹرنیشنل میچز میں قیادت کی۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں عالمی نمبر ایک رینکنگ حاصل کی ۔ سرفراز احمد پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے جونیئر اور سینئر دونوں سطح پر آئی سی سی ٹائٹل جیتے۔ حکومتِ پاکستان نے انہیں 2018 میں پرائڈآف پرفارمنس سے نوازا۔

اہم خبریں سے مزید