پیرس (اے ایف پی) ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان نے آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست واپس لے لی،ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ آسٹریلیا نے ویمن فٹبال کھلاڑیوں پر وہیں رکنے کے لیے دباؤ ڈالا۔آسٹریلیا میں منعقدہ ایشین کپ میں شرکت کرنے والی ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان نے اپنی پناہ کی درخواست واپس لے لی ہے، جس کے بعد وہ وفد کی پانچویں رکن بن گئی ہیں جنہوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا۔ ایرانی حکام نے آسٹریلیا پر الزام لگایا ہے کہ اس نے کھلاڑیوں پر وہیں رکنے کے لیے دباؤ ڈالا۔، ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا (IRNA) نے بتایاکہ کپتان زہرا قنبری نے اپنی پناہ کی درخواست واپس لے لی ہے اور اب آسٹریلیا سے ملائیشیا جائیں گی اور وہاں سے ایران واپس پرواز کریں گی۔تین کھلاڑی اور ٹیم کے عملے کا ایک رکن پہلے ہی گزشتہ دنوں میں اپنی پناہ کی درخواستیں واپس لے کر ملائیشیا جا چکے ہیں۔