ملتان (سٹاف رپورٹر) رمضان نگہبان کارڈ پروگرام کے تحت ملتان ڈویژن میں اب تک 4 لاکھ 71 ہزار 622 کارڈز تقسیم کئے جا چکے ہیں جس کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، ڈویژن بھر میں شہریوں کی سہولت کیلئے 34 رمضان دسترخوان قائم کئے گئے ہیں جہاں روزانہ 12 ہزار سے زائد افراد کو مفت افطار فراہم کی جا رہی ہے،یہ بات کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کو رمضان ریلیف اقدامات اور عید انتظامات بارے منعقدہ اجلاس میں محکموں کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی ،اجلاس جس میں ڈویژن بھر میں جاری فلاحی اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،کمشنر عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ رمضان کے آخری ایام اور عید کے موقع پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام ادارے متحرک رہیں اور جاری اقدامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔