ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 28مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے میں خواجہ عاصم سے دو ڈاکو 45ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں فیاض حسین کا موبائل جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان نے چھین لیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں شاہد سے ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے جب کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں مظہر جاوید، نواز احمد اور دانش، جلیل آباد کے علاقے میں عبدالرئوف، قطب پور کے علاقے میں فرحان اور عامر سہیل کے موبائل فونز، فہد اقبال کی موٹرسائیکل، تقی شاہ کا تار، شاہ شمس کے علاقے میں عبدالوہاب کے طلائی زیورات اور موٹرسائیکل وغیرہ، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں مبشر کے مویشی، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں علی شیر کا سریا، نور الہٰی کی ایل سی ڈی، صدر شجاع آباد کے علاقے میں اکرم کی کوائل، گلگشت کے علاقے میں جنید کی موٹرسائیکل، بی زیڈ کے علاقے میں علی اختر، کوتوالی کے علاقے میں رضوان کے موبائل فونز، وقاص ملک کی موٹرسائیکل، صدر کے علاقے میں زاہد علی کے 30ہزار روپے، امجد علی کی نقدی و طلائی زیورات وغیرہ، نیوملتان کے علاقے میں طلحہ اسلم شاہ رکن عالم کے علاقے میں ذوالقرنین اور مجاہد حسین کے موبائل فونز و نقدی، اعجاز کی موٹرسائیکل، سیتل ماڑی کے علاقے میں سجاد اور وقاص گجر کے موبائل فونز چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔